بھارت کی ذمہ دار بیٹنگ، سڈنی ٹیسٹ ڈرا کرنے میں کامیاب

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

سدنی  آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا تیسرا ٹیسٹ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا۔ بھارتی ٹیم میچ کے پانچویں اور آخری روز کھیلنے کیلئے آئی تو اس کو میچ میں کامیابی کیلئے 309رنز جبکہ آسٹریلیا کو 8وکٹوں کی ضرورت تھی۔ کپتان اجنکیا رہانے کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد چیتشوار پجارا اور وکٹ کیپر بلے باز ریشبھ پنت آسٹریلیا کے باؤلرز کے سامنے ڈٹ گئے ۔ دونوں کھلاڑیوں نے محتاط انداز میں عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے چوتھی وکٹ پرٹیم کیلئے قیمتی 148رنز کی پارٹنر شپ قائم کرتے ہوئے ٹیم کو سہار دیا اور ٹیم کے مجموعی سکور کو 250رنز تک پہنچا دیا ۔ ریشبھ پنت 97جبکہ چیتشوار پجارا 77رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے دونوں کھلاڑی نہ صرف کینگروز باؤلرز کے سامنے ڈٹے رہے بلکہ انہوں نے اپنی ٹیم کو شکست سے بچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ آسٹریلیا کی طر ف دوسری اننگز میں جوش ہیزل ووڈ اور نیتھن لیون نے دو، دو جبکہ پیٹ کمنز نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ سٹیون سمتھ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: