سانحہ مچھ نے حکمرانوں کے دہشت گردی کو ختم کرنے کے دعوﺅں کی قلعی کھول دی ہے: مولانا فضل الرحمان

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ  پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم )اور جمعیت علماءاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ سانحہ مچھ نے حکمرانوں کے دہشت گردی کو ختم کرنے کے دعوﺅں کی قلعی کھول دی ہے۔ دہشت گردانہ واقعات اور بڑھتی ہوئی مہنگائی، بے روزگاری کی وجہ سے عوام جعلی مینڈیٹ لیکر آنے والے حکمرانوں سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتے ہیں ملک میں اگر دہشتگردی ختم ہوگئی ہے ۔ خود پایا جونز کے پیزے کھانے والے ہمیں چائے پر نہ ٹرخائےں چائے تو ابھی نندن کو بھی پلائی گئی تھی اس موقع پر جمعیت علماءاسلام بلوچستان کے امیر رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع اور رکن صوبائی اسمبلی اصغر خان ترین سمیت دیگر بھی موجود تھے ان خیالات کا اظہار پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کوئٹہ پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جس طرح عوام نے جوش اور ولولے کے ساتھ پی ڈی ایم کا ساتھ دیا ہے یہ تاریخی لمحات ہےںکیونکہ عوام کی امیدیں پی ڈی ایم سے وابستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے شہر لورالائی میں بھی تاریخی جلسہ ہوگا۔عوام چوری شدہ مینڈیٹ کو مسترد کرچکے ہیں مولانا فضل الرحمان نے ترجمان پاک فوج کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ چائے پانی پر تو بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو بھی ٹرخایا گیاتھا ہمیں تو ان جیسا نہ سمجھیں خود تو پاپا جونز کے پیزے کھاتے ہیں اور ہمیں صرف چائے پر ٹرخانا چاہتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ منزل تک پہنچنے میں گو وقت تو لگے گا اور مشکلات بھی ہیں لیکن حکمرانوں کو جانے میں زیادہ دیر نہیں لگے گی مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت نے دعوے کئے کہ دہشتگردی ختم ہوگئی ہے پھر سانحہ مچھ کیسے رونما ہوا اور قبائلی علاقے میں ٹارگٹ کلنگ کیوں ہورہی ہے کل لورالائی میں عوام کا بڑا اجتماع ہوگا کیونکہ عوام سمجھ گئے ہیں کہ یہ مینڈیٹ جعلی ہے عوام نے ان سلیکٹڈ کو مسترد کردیا ہے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کمزور نہیں ہوئی بلکہ ہمیں تو ایک سے بڑا کر ایک جلسہ مل رہا ہے ہماری تو یہ کوشش ہے کہ اس وقت تک حکومت کو ختم ہوجانا چاہئے تھا اب تک جو دعوے کیے جارہے ہیں کہ۔دہشتگردی کو ختم۔کردیا گیا ہے لیکن دعویٰ کے باوجود مچھ جیسے واقعات ہورہے ہیں مچھ واقعے کے بعد یہ دیکھنا ہوگا کہ دہشتگردی کا خاتمے کیوں نہیں ہوا شیخ رشید سے متعلق پوچھے گئے سوال پر مولانافضل الرحمن کا کہنا تھا کہ میڈیا کوئی سنجیدہ سوال پوچھے جس کا میں جواب دوں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: