اسلام آباد وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے عثمان مرزا،جی ٹی روڈ ریپ ،جتوئی کیسز کو نظام انصاف کیلئے چیلنج قرار دے دیا۔
بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ عثمان مرزا،جی ٹی روڈ ریپ ،جتوئی کیسز نظام انصاف کیلئے چیلنج ہیں، سوال ہے کہ یہ کیس روزانہ کی بنیاد پر کیوں نہیں چل رہے، ان کوعمومی مقدمات کے طور پر کیوں لیا جا رہا ہے؟
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پراسیکیوشن اور عدالت اپنی ذمہ داری نبھائیں ، کیسزکو منطقی انجام تک پہنچانا ریاست کا فرض ہے۔