حافظ سعید کو دو مقدمات میں گیارہ برس قید کی سزا

حافظ سعید کالعدم تنظیم جماعت الدعوۃ کے سربراہ ہیں

0

 

عبدالکریم

 

لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نےکالعدم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کو دو مقدمات میں گیارہ برس قید بامشقت کی سزا سنائی  ہے

 

حافظ سعید اور ان کے ساتھی   ظفر اقبال پر دہشت گردی کیلئے رقم جمع کرنے اور کالعدم تنظیم کا رکن ہونے کے الزامات ثابت ہوئے ہیں

 

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,657

انسداد دہشت گردی کےعدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے  سزا انسداد دہشت گردی کی دفعہ الیون ایف ٹو اور الیون این کے تحت سنائی

کالعدم تنظیم کے دوسرے رہنما  ظفر اقبال کو بھی  دو مقدمات میں گیارہ برس قید کی سزا سنائی گئی

عدالت نے حکم دیا کہ دونوں سزائوں پر ایک ساتھ  عمل درآمد شروع ہوگا

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت نے لاہور اور گوجرانوالہ میں درج مقدمات میں ملزمان کو الگ الگ ساڑھے پانچ برس قید کی سزا سنائی ہے جبکہ ان پر پندرہ پندرہ ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.