احتساب عدالت نے شہبازشریف کے صاف پانی پروجیکٹ کو صاف شفاف قرار دے دیا

لاہوراحتساب عدالت لاہور نے سابق وزیر اعلی پنجاب شہبازشریف کے صاف پانی پروجیکٹ کو صاف اور شفاف قرار دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز احتساب عدالت کے جج محمد ساجد علی نے صاف پانی کمپنی ریفرنس میں لیگی رہنما راجہ قمر السلام سمیت 16ملزمان کی بریت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا جس میں کہا گیا کہ نیب صاف پانی پروجیکٹ میں کوئی خلاف ورزی یا لاقانونیت ثابت نہیں کرسکا، سروے کی اسیسمنٹ سے لیکر منصوبہ مکمل ہونے تک پیپرا رولز اور قوانین پر مکمل عملدرآمد کیا گیا۔فیصلے میں کہا گیا کہ صاف پانی منصوبہ میں جو بھی تبدیلی کی گئی متعلقہ کمیٹیوں کی سفارشات اور منظوری سے کی گئی، جن کامقصد منصوبے کو مزید بہتر بنانا اور عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہچانا تھا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.