کوئٹہ : جمعیت علمااسلام کے مرکزی رہنما اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر مولاناحافظ حمداللہ نے کہاہے کہ سلیکٹیڈ وزیراعظم چوروں اور لوٹوں کا سرپرست اور سرغنہ ہیں عوام اور مملکت کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والے لوٹے لٹیرے وزرا ملک کے معاشی بحران کے ذمہ دار ہے عوام کو غلط اعداد و شمار بتاکر گمراہ نہ کیا جائے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز جامعہ صدیقیہ جتک اسٹاپ کوئٹہ میں منعقدہ حفاظ کرام کے سالانہ جلسہ دستارفضیلت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس سے ممتاز عالم دین مولاناشراف الدین اور جمعیت علما اسلام کے دیگر رہنماؤں و مقامی علما کرام نے بھی خطاب کیا۔
مولانا حافظ حمداللہ نے کہا کہ سلیکٹیڈ وزیراعظم چوروں اور لوٹوں کا سرپرست اور سرغنہ ہیں عوام اور مملکت کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والے لوٹے لٹیرے وزرا ملک کے معاشی بحران کے ذمہ دار ہے عوام کو غلط اعداد و شمار بتاکر گمراہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے چوری شدہ ووٹوں سے بننے والی حکومت چوروں کے احتساب کا نعرہ لگاکر قوم کے آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں بھینس نیلامی سے اقتدار کا آغاز کرنے والے پورا ملک نیلام کرنے پر تلے ہوئے ہیں انہوں نے کہاکہ حکومت جھوٹ پر جھوٹ بول کر جان خلاصی کی ناکام کوشش کررہی ہے موجودہ حکومت عوامی مفاد کے منصوبوں کو شروع کرنا تو کجا سابقہ منصوبوں پر جاری کاموں کو بھی بند کردیا گیا۔