سراج الحق نے عام انتخابات میں ناکامی پر جماعت اسلامی کی امارت سے استعفیٰ دے دیا

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے عام انتخابات میں ناکامی پر  جماعت اسلامی کی امارت سے استعفیٰ دے دیا۔

ایک بیان میں  سراج الحق کا کہنا تھا کہ کوشش اور محنت کے باوجود انتخابات میں مطلوبہ  کامیابی نہیں دلاسکا، انتخابات میں ناکامی کو قبول کرتے ہوئے بطور  امیر جماعت اسلامی استعفٰی دیتا ہوں۔

ترجمان جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ  سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم نے شوریٰ کا اجلاس 17 فروری کو  منصورہ میں طلب کر لیا ہے۔

ترجمان کے مطابق شوریٰ اجلاس میں سراج الحق کے استعفےکے بعدکی صورتحال کا جائزہ لیا جائےگا۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

خیال رہےکہ گزشتہ روز  جماعت اسلامی کے الیکشن کمیشن کے صدر نے نئے امیر کے انتخاب اور  اراکین کی رہنمائی کے لیے  3 ناموں کا اعلان بھی کیا تھا۔

ترجمان کے مطابق جماعت اسلامی کے نئے امیرکے لیے اعلان کردہ 3 ناموں میں سراج الحق، لیاقت بلوچ اور حافظ نعیم الرحمان شامل ہیں، اراکین ان 3 کے علاوہ بھی کسی رکن کے امیر کے منصب پر انتخاب کے لیے اپنی رائے دے سکتے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ امیرجماعت کے انتخاب کے تمام مراحل 31 مارچ 2024 تک مکمل کیے جائیں گے، اپریل میں صدر الیکشن کمیشن راشد نسیم نتائج کا اعلان کریں گے۔

ترجمان جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی میں دستور کے مطابق ہر سطح پر باقاعدگی سے انتخابات ہوتے ہیں، امیر جماعت اسلامی کا انتخاب ہر 5 سال بعد دستور کے مطابق ہوتا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.