نوشکی نتخابی نتائج کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری پاک ایران بین الاقوامی شاہراہ دوسرے روز بھی بند گاڈیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں مسافر پریشان بلوچستان نیشنل پارٹی کی جانب سے حلقہ پی بی 34 نوشکی کے نتائج اور آر او کے جانبدارانہ رویے کے خلاف پاک ایران آر سی ڈی شاہراہ دو روز سے بند ہے بی این پی کے نامزد امیدوار بابو رحیم مینگل ضلعی صدر میر بہادر خان مینگل سنٹرل کمیٹی کے رکن میر خورشید جمالدینی کی قیادت میں سینکڑوں کارکنوں نے مختلف مقامات پر دھرنا دے کر آر سی ڈی شاہراہ کو بلاک کر دیا
جس کے باعث سینکڑوں مسافر اور مال بردار گاڈیاں پھنس گئی ہیں مسافر اور ٹرانسپوٹرز کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے علاوہ ازیں آل پارٹیز کی کال پر آج نوشکی میں مکمل شٹرڈاون ہڑتال کی کال دیدی گئی ہے نیشنل پارٹی اور بی این پی نے تاجر برادری کو آج ہر قسم کی کاروبار بند کرنے کی اپیل کی ہے ۔