نومنتخب وزیراعظم کی وزیراعظم ہاؤس آمد‘مسلح افواج کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی

0

اسلام آباد   نومنتخب وزیراعظم شہبازشریف کی وزیراعظم ہاؤس آمد پرانہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔وزیراعظم ہاؤس آمد پر وزیراعظم شہبازشریف کومسلح افواج کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی۔

نومنتخب وزیراعظم نے گارڈ آف آنرکا معائنہ کیا۔شہبازشریف گزشتہ روز پاکستان کے 23ویں وزیراعظم منتخب ہوئے تھے۔وزیراعظم شہبازشریف کا بیان میں کہنا تھا کہ ہماری ترجیح مہنگائی پرقابو پاکر کرعوام کوریلیف فراہم کرنا ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,717

ہم سب مل کرپاکستان کوعظیم قوم بنائیں گے۔ دیگرممالک سے باہمی احترام اوربرابری کے بنیادپرتعلقات استوارکریں گے۔سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد ایوان نیاپوزیشن جماعتوں کے امیدوار شہبازشریف کوملک کا وزیراعظم منتخب کیا تھا۔

پی ٹی آئی نے شاہ محمود قریشی کووزیراعظم کا امیدوار نامزد کیا تھا تاہم پی ٹی آئی ارکان نے بعد میں انتخاب کا بائیکاٹ کرتے ہوئے اجتماعی استعفے دے دئیے تھے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.