کوئٹہ : پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی ترجمان مولاناحافظ حمد اللہ نے تبلیغی جماعت اور طلباءسمیت مسجد کے اماموں کے بے حرمتی کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران نیازی کرسی کی ہوس میں ملک میں خانہ جنگی چاہتا ہے پی ٹی آئی عمران نیازی کی کال پر احتجاج اپنی حکومت کے سوگ میں کر رہی ہے خیبرپشتونخوا انتظامیہ نے پی ٹی آئی کی غنڈہ گردی میں سہولت کاری کاکرداراداکیاہے ، دیر تیمرگرہ میں مسجد اور مدرسے پر حملہ کھلی دہشت گردی اور اسلام دشمنی ہے،حملے میں امام مسجد طلبا اور تبلیغی جماعت پر سخت ترین تشدد کیا گیا،
یہاں تک کہ مفتی عالم دین کی داڑھی نوچی گئی ہے،حملے کی ویڈیوز ثبوت کےلئے ہیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے بیان میں کیا۔
مولاناحافظ حمد اللہ نے کہاکہ عمران نیازی کرسی کی ہوس میں ملک میں خانہ جنگی چاہتا ہے پی ٹی آئی عمران نیازی کی کال پر احتجاج اپنی حکومت کے سوگ میں کر رہی ہے،مگر حملے مساجد مدارس اور علما پر ہورہے ہیں، یہ ہے ریاست مدینہ کے نمونے عمران نیازی تم اور تمہاری جماعت پی ٹی آئی کا سربراہ اور یہ جماعت تاریخی فتنہ ہے بصورت دیگرحالات کی خرابی کی ذمہ داری مقامی انتظامیہ اورصوبائی حکومت پرہوگی آئی جی پولیس اور چیف سکریٹری کے پی کے فوری طور پر تمام پر تشدد واقعات کانوٹس لیں، پی ڈی ایم متحدہ اپوزیشن اور جے یوآئی تبدیلی کا کیڑا نکالنے میں حق بجانب ہونگی،یہ بدمعاشی KPK کی حکومت کی سرپرستی میں ہورہی ہے،کے پی کے انتظامیہ عمران نیازی ٹائیگرفورس کی غنڈہ گردی میں سہولت کار کا کردار ادا کررہی ہے،انتظامیہ تیمرگرہ میں مسجد پر حملے میں ملوث PTI کے غنڈوں کےخلاف کاروائی کرے حملہ اور تشدد گزشتہ رات کے احتجاجی مظاہرے میں شریک عمران ٹائیگر فورس کے غنڈوں نے کیا ہے،پی ٹی آئی کے بدمعاشوں اور غنڈوں نے مسجد مدرسہ علما، تبلیغی جماعت اور طلبا کی بے حرمتی کی ہے،خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع سے ٹائیگر غنڈہ فورس کے ہاتھوں جے یوآئی کے کارکنوں پرتشددکی اطلاعات ہیںگزشتہ رات دیر تیمرگرہ میں مسجد اور مدرسے پر حملہ کھلی دہشت گردی اور اسلام دشمنی ہے،حملے میں امام مسجد طلبا اور تبلیغی جماعت پر سخت ترین تشدد کیا گیا،یہاں تک کہ مفتی عالم دین کی داڑھی نوچی گئی ہے،حملے کی ویڈیوز ثبوت کےلئے ہیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں۔