اپریل کے دوران 957 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئیں، ادارہ برائے شماریات
اپریل 2020 کے دوران 957 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئی ہیں
بلوچستان24ویب ڈیسک
اپریل 2020 کے دوران 957 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئی ہیں۔ پاکستان ادارہ برائے شماریات (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کووڈ۔19 کی عالمی وبا کے بین الاقوامی معیشت پر منفی اثرات کے نتیجہ میں پاکستان سے مصنوعات کرنے والے کئی بڑے درآمد کنندگان نے اپنے آرڈرز مخر یا کینسل کر دیئے ہیں
جس کی وجہ سے قومی برآمدات ملکی برآمدات 54 فیصد کی کمی سے 957 ملین ڈالر تک کم ہو گئیں جبکہ اپریل 2019 کے دوران 2.08 ارب ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں۔ اس طرح اپریل 2019 کے مقابلہ میں اپریل 2020 کے دوران ملکی برآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے