وزیراعظم کی قیادت میں وفاقی حکومت نے شاندار بجٹ پیش کیا : عثمان بزدار

لاہور : وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں وفاقی حکومت نے شاندار بجٹ پیش کیا، بجٹ میں کمزور طبقات کو خصوصی ریلیف دیا گیا ہے۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بجٹ میں اعلان کردہ اقدامات سے مستحکم ہوتی معیشت مزید مضبوط ہوگی، حکومت کی ٹھوس پالیسیوں کی بدولت تمام معاشی اشاریئے مثبت ہو چکے، بجٹ میں اعلان کردہ عوام دوست اقدامات پر اپوزیشن کارویہ ملکی مفادات سے متصادم ہے، بہترین اور متوازن بجٹ پر اپوزیشن کی بوکھلاہٹ سب کے سامنے عیاں ہے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نہیں چاہتی کہ پاکستان معاشی طور پر مضبوط ہو، بجٹ پر سیاست چمکانا انہیں زیب نہیں دیتا، معیشت میں بہتری کے حقیقی اعداد و شمار دیکھ کر اس ٹولے کے ہوش اڑ چکے ہیں، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان معاشی استحکام کے سفر پر گامزن ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.