ہرنائی، نامہ نگار
عیدالاضحٰی کے قریب آتے ہی ہرنائی کی مویشی منڈی میں مختلف قسم کے قربانی کے جانوروں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا ہے۔
منڈی میں بکریاں، بھیڑ، گائے اور اونٹ سمیت دیگر جانور فروخت کے لیے دستیاب ہیں۔
مویشیوں کے مالکان نے اپنے جانوروں کو خریداروں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے مختلف قسم کے رنگ بھی لگا دیے ہیں۔
ہرنائی پاکستان کے گرم ترین اضلاع میں سے ایک ہے اور گرمیوں میں یہاں کا موسم انتہائی گرم ہوتا ہے،
لیکن اس کے باوجود مال مویشی منڈی ہرنائی میں قربانی کے لیے لوگوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے سینکڑوں جانور لائے جا رہے ہیں۔
قربانی ایک ایسا فریضہ ہے جو ہر صاحب استطاعت مسلمان پر عائد ہوتا ہے اور اس لیے عید قرباں کے موقع پر لوگ قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت میں مصروف ہیں۔