بلوچستان ، سرکاری اسپتالوں میں او پی ڈیز کب کھلیں گے ، فیصلہ ہوگیا

سیکرٹری صحت بلوچستان دوستین جمالدینی نے بتایا کہ صوبے کے تمام سرکاری اسپتالوں میں بند او پی ڈیز کو 15اگست سے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

:بلوچستان 24 ویب ڈیسک

حکومت بلوچستان نے صوبے بھر میں 15 اگست سے سرکاری اسپتالوں میں  آؤٹ پیشنٹ ڈپارٹمنٹ  او پی ڈی کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سیکرٹری صحت بلوچستان دوستین جمالدینی نے بتایا کہ صوبے کے تمام سرکاری اسپتالوں میں بند او پی ڈیز کو 15اگست سے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے تمام سرکاری اسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس (ایم ایس) کو مراسلہ بھی ارسال کر دیاگیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسپتالوں میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے بہترین انتظامات کیے جائیں اور انفیکشین کنڑول کے ضابطہ کار پر سختی سے عملدآمد کو یقینی بنایا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسپتالوں میں کورونا وائرس کے علاوہ باقی تمام امراض کے مریضوں کو داخل کیا جائے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.