پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں فواد عالم کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ

فواد عالم کو شاداب خان کی جگہ ٹیم میں شامل کیا جائے گا اور وہ نمبر 6 پر بیٹنگ کریںگے

0

بلوچستان 24 ویب ڈیسک

 

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,657

فواد عالم کو شاداب خان کی جگہ ٹیم میں شامل کیا جائے گا اور وہ نمبر 6 پر بیٹنگ کریںگے

انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں فواد عالم کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق 56.78 کی اوسط سے 12000 سے زائد فرسٹ کلاس رنز سکور کرنے والے 34 سالہ فواد عالم کو شاداب خان کی جگہ ٹیم میں شامل کیا جائے گا اور وہ نمبر 6 پر بیٹنگ کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بائیں ہاتھ کے بیٹسمین فواد عالم نومبر 2009ء کے بعد اب ٹیسٹ کھیلیں گے۔

 

ذرائع کا بتانا ہے کہ ساؤتھمپٹن ٹیسٹ میں عابد علی، شان مسعود،اظہر علی(کپتان )، بابراعظم، اسد شفیق، فواد عالم، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، یاسرشاہ، شاہین شاہ آفریدی، محمد عباس اور نسیم شاہ ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان وسیم اکرم بھی مڈؒل آرڈر بلے باز فواد عالم کے حق میں بول پڑے ہیں ۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں میزبان سے بات کرتے ہوئے 54 سالہ سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا فواد عالم کی ڈومیسٹک میں کارکردگی شاندار رہی ہے، فواد عالم کی ڈومیسٹک میچز میں 56.78کی ایوریج ہے،

مڈل آرڈر بلے باز کی پرفارمنس بولتی ہے، اگر میں کپتان ہوتا تو فواد عالم کو ضرور کھلاتا، مڈل آرڈر میں ہمارے پاس فواد عالم ہی مکمل بلےباز ہے۔

سابق کپتان نے مزید کہا ساؤتھمپٹن میں شیڈول پاکستان انگلینڈ دوسرے ٹیسٹ میچ کی وکٹ اولڈ ٹریفرڈ سے مخلتف ہوگی، قومی ٹیم کو ایک ایکسٹرا بلے باز کے ساتھ جانا ہوگا اور مڈل آڈر میں پاکستان کے پاس صرف فواد عالم ہی موجود ہیں۔واضح رہے کہ انگلینڈ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 3 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے جب کہ پاک انگلینڈ دوسرا ٹیسٹ میچ 13 سے17 اگست تک ساؤتھمپٹن میں کھیلا جائیگا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.