9 مئی واقعات پر چیئرمین پی ٹی آئی کو بخشنا نہیں چاہیے: خورشید شاہ

0

سکھر: پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ 9 مئی واقعات پر چیئرمین پی ٹی آئی کو بخشنا نہیں چاہیے۔

سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر پی پی رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ صادق سنجرانی نگران وزیراعظم بنے تو یہ مستقبل کی سیاست کی علامت ہو گی جب کہ جو نگران وزیراعظم بنے گا اس سے پتا چلےگا الیکشن کب ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اور راجہ ریاض کوشش کریں معاملہ الیکشن کمیشن میں نہ جائے، آئندہ بھی اتحادی حکومت ہی بنے گی، کسی پر پابندی کے حق میں نہیں۔

سانحہ 9 مئی پر بات کرتے ہوئے سابق وزیر کا کہنا تھا کہ 9 مئی واقعات پر چیئرمین پی ٹی آئی کو بخشنا نہیں چاہیے۔

ریویو ایکٹ فیصلے پر انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ بدنیتی پرمبنی ہے جو قومی اسمبلی ختم ہونے  پردیاگیا، انہیں ابھی بھی شاید پتا نہیں پارلیمنٹ کا ایک حصہ سینٹ موجود ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.