سپریڈنٹ انجینیئر غلام سرور بنگلزئی نے حالیہ مون سون بارشوں کے بعد ضلع مستونگ کے محکمہ آبپاشی کے مختلف ڈیمز کا دورہ کیا
مستونگ ، 11 اگست : صوبائی وزیر آبپاشی میر صادق عمرانی اور سیکرٹری آبپاشی حافظ عبدالماجد کی ہدایات کی روشنی میں صوبے بھر میں تمام اضلاع کے محکمہ آبپاشی کے افسران اور عملہ مون سون کی بارشوں اور دیگر ترقیاتی منصوبوں پر کام کی پیشرفت سمیت محکمہ آبپاشی سے منسلک عوامی مسائل کے حل میں فلیڈ پر موجود ہیں اور تمام اضلاع میں عوامی خدمات سر انجام دے رہے ہیں ۔
اس سلسلے میں سپریڈنٹ انجینیئر غلام سرور بنگلزئی کی سربراہی میں ٹیم نے حالیہ مون سون بارشوں کے بعد ضلع مستونگ کے محکمہ آبپاشی کے مختلف ڈیمز اور آبی گزرگاہوں کا تفصیلی دورہ کیا ۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے کہا کہ ضلع مستونگ کے کئی ڈیمز جن میں نیشپاہ ڈیم،آماچ ڈیم، کونگڑہ ڈیم، ،تل ڈیم، اسپلنجی 1 اسپلجی 2 ڈیم ، توت ڈیم، کردگاپ ڈیم ، توریئ ڈیم سمیت کئی دیگر ڈیموں میں پانی وافر مقدار میں ذخیرہ ہو چکا ہے جبکہ ان ڈیمز میں پانی ذخیرہ کرنے کی مزید گنجائش موجود ہے جبکہ ڈیمز مکمل طور پر محفوظ اور مضبوط ہیں اور انکی نگرانی کے لیے محکمہ آبپاشی کا عملہ ہمہ وقت موجود ہیں ۔
انہوں نے اس موقع پر عوام الناس سے استدعا کی کہ مون سون بارشوں کی وجہ سے لوگ پکنک منانے اور غیر ضروری سفر سے اجتناب برتیں۔ دورے میں سپریڈنٹ انجینیئر غلام سرور بنگلزئی کے ہمراہ ایگزیکٹو انجینیئر فاعق علی کھوسہ، ایس ڈی او انجینئر عرفان احمد سرپرہ ، سب انجینئر علی مراد بنگلزئی، ایریگیش ضلعی صدر آغا نصیر شاہ، چیئرمین میراحمد بلوچ اور دیگر حکام بھی ہمراہ تھے۔