وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کی مشیر برائے محکمہ ترقی نسواں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے پاکستان میں مذہبی اور نسلی اقلیتوں کے لیے اپنے گہرے احترام اور حمایت کا اظہار کیا

کوئٹہ11 اگست: وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کی مشیر برائے محکمہ ترقی نسواں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے پاکستان میں مذہبی اور نسلی اقلیتوں کے لیے اپنے گہرے احترام اور حمایت کا اظہار کیا ہے ۔اقلیتوں کے قومی دن کی مناسبت سے اپنے بیان میں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے اقلیتی برادریوں کے سماجی، ثقافتی اور اقتصادی شعبوں میں اہم کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ کہ ملک میں رہنے والی اقلیتوں نے ہمیشہ قوم کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ۔ صوبائی مشیر نے کہا کہ اقلیتی گروہوں کے خلاف کسی بھی قسم کے امتیاز یا ناانصافی کو روکنا ہر پاکستانی کا فرض ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے اقلیتی برادری کے حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم رہنا چاہیے۔ یہ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ پاکستان میں ہر فرد خود کو محفوظ، محترم اور قابل قدر محسوس کرے اپنے پیغام میں ڈاکٹر بلیدی نے تمام پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وہ ایک ایسے معاشرے کی تعمیر کے لیے کام کریں جہاں ہم آہنگی اور باہمی احترام غالب ہو۔ انہوں نے آئین کے مطابق تمام شہریوں، بشمول اقلیتوں، کے حقوق کے تحفظ اور انہیں تعلیم، صحت کی سہولیات اور اقتصادی مواقع تک رسائی فراہم کرنے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,896
You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.