خضدار 11اگست: ڈپٹی کمشنر آواران انجینئر عائشہ زہری نے آج آواران کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا جہاں مون سون کے حالیہ بارشوں اور سیلاب کے نقصانات کا جائزہ لیا۔
جالیہ بارشوں کے بعد جاری سیلاب سے بچاؤ کے لیے پشتوں کی تعمیراتی کام کا معائنہ بھی کی ۔ ایکسیئن ایریگیشن کو ہدایت کی کہ وہ تعمیراتی کام کی رفتار کو مذید تیز کردیں اور ممکنہ سیلاب سے بچاؤ کے لئے اعلیٰ اور معیاری کام کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے علاقے کے لوگوں سے بھی ملاقات کی ان کے مسائل سنے اور انہیں بروقت حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر مجیب رحمان ساتکزئی، ایکس ای این ایریگیشن، اور ایس ڈی او روڈز، ایس ڈی او ایریگیشن اور دیگر آفیسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔