بلوچستان میں یو اے ای اور چینی سرمایہ کاروں کو مساوی مراعات، آزاد تجارتی زونز کو فعال بنائیں گے، جان اچکزئی

کوئٹہ نگراں صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے صوبائی حکومت کا روڈ میپ بیان کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں سرمایہ کاری کیلئے حکومت بلوچستان (GOB) براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (FDI) کی سہولت کے لیے ون ونڈو آپریشن قائم کرے گی۔ بین الاقوامی سرمایہ کاری، قانون نافذ کرنے والے اداروں (LEAs) کے ساتھ مل کر بین الاقوامی سرمایہ کاری کے تحفظ اور افرادی قوت کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ایک خصوصی ٹاسک فورس قائم کی جائے گی۔ بلوچستان SIFC میں قائدانہ کردار ادا کرے گا۔ بلوچستان متحدہ عرب امارات اور چین میں سرمایہ کاروں کو مساوی مراعات کے ساتھ آزاد تجارتی زونز کو مکمل طور پر فعال بنائے گا۔

گوادر کی ترقی، گوادر کی مکمل فعالیت کو یقینی بنانے کے لیے اس کی ترقی کو ترجیح دی جائے گی۔ تعلیم اور صحت کے لیے روڈ میپ، بلوچستان میں تعلیم اور صحت کے شعبوں کو بہتر بنانے کے لیے اہم سنگ میل کی نشاندہی کی گئی ہے۔ اسمگلنگ کے مسائل کو حل کرنا، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت کے مطابق فرنٹیئر کور (FC) اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے اسمگلنگ کی سرگرمیوں کو روکنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ امن و امان برقرار رکھنا، اگرچہ ابھی بھی کچھ اضلاع امن و امان کے چیلنجوں کا سامنا کررہے ہیں، ہم امن و سلامتی کو یقینی بنانے میں اپنی افواج کی قربانیوں کو سراہتے ہیں۔ نوجوانوں کی شمولیت، ہمارا مقصد بلوچستان کے نوجوانوں کو مختلف اقدامات کے ذریعے فعال طور پر شامل کرنا ہے، جس میں بلوچستان کو آئی ٹی حب کے طور پر فروغ دینا، ای کامرس کی حوصلہ افزائی کرنا، اور ڈیجیٹل مہارتوں اور انسانی وسائل کی حکمت عملیوں میں تربیت فراہم کرنا شامل ہے۔ نوجوانوں کے لیے کھیل اور ہنر کی ترقی:

ہم کھیلوں کے ذریعے نوجوانوں کو شامل کرنے اور ان کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے انہیں تربیت کے مواقع فراہم کرنے پر بھی توجہ مرکوز کریں گے۔ اس روڈ میپ پر عمل درآمد کرتے ہوئے ہم ایک خوشحال اور متحرک بلوچستان کا تصور کرتے ہیں، جہاں سرمایہ کاری اور ترقی پروان چڑھے گی اور نوجوانوں کو صوبے کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے بااختیار بنایا جائے گا. صوبائی حکومت کے اس روڑ میپ پر جنگی بنیادوں پر عملدرآمد شروع ہو چکا ہے۔ کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات کی پوری ٹیم اسمگلنگ، ذخیرہ اندوزی و دیگر غیر قانونی اقدامات میں ملوث عناصر کے خلاف کامیاب آپریشن کا آغاز کرچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

نگراں وزیراعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ اور آرمی چیف جنرل آصم منیر کی مشترکہ کاوشوں کی بدولت حالات میں واضح بہتری آرہی ہے۔ نگراں صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے اپنی حالیہ پریس بریفنگ میں واضح طور پر کہا ہے کہ اب بلوچستان کرپٹ مافیا اور اسمگلنگ میں ملوث عناصر کیلئے سیف زون نہیں رہے گا۔ بلوچستان میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری کو ویلکم کرتے ہوئے سرمایہ کاری کو فروغ دینے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ صوبے میں امن و امان کی بحالی اور منشیات کے پھیلاو  کو روکنے کیلئے تمام تر سیکیورٹی ادارے خراج تحسین کے مستحق ہیں

جس طرح انہوں نے قلعہ عبد اللہ میں کارروائی کی اور منشیات کی فیکٹریوں کا صفایا کیا۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ اس وقت وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو کافی چیلنجز کا سامنا ہے جس میں معاشی حالات میں بہتری لانا, دوست ممالک سے تعلقات میں استحکام اور مہنگائی پر قابو پانا میرے خیال میں سرفہرست چیلنجز ہیں۔ امید کی جا سکتی ہے کہ جس طرح موجودہ حکومت نے اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے کا آغاز کیا ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ الیکشن تک حالات کافی مستحکم ہوں گے۔ نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی صوبے میں افرادی قوت کی پیش ورانہ صلاحیتوں کو نکھارنے میں بھی خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں

ان کی خصوصی دلچسپی کی بدولت محکمہ تعلقات عامہ کے ملازمین و محکمہ میں کام کرنے والے ٹرینیز کو سوشل میڈیا کے استعمال, اہمیت و ضرورت پر ایک روزہ ٹریننگ دی جا چکی ہے۔ اس دوران وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے ٹریننگ کے شرکاءسے مخاطب ہوتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کا درست استعمال دور حاضر کی اہم ترین ضروریات میں سے ایک ضرورت ہے جس سے ہم دنیا میں ہونے والی جدید تبدیلیوں پر رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں اور ان پر اپنا نکتہ نظر مرتب کرسکتے ہیںمزید وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی افرادی قوت کے استعداد کار میں اضافے کیلئے مذید ٹریننگ منعقد کروانے کے خواہ ہیں نگراں وزیر اطلاعات جان اچکزئی محکمہ تعلقات عامہ کو بھی جدید خطوط پر استوار کرنے کی بھر کوشش کر رہے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.