چیف جسٹس بلوچستان کا بچے سے زیادتی و قتل کے واقعے کا نوٹس

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

چیف جسٹس بلوچستان نے میزئی اڈہ میں بچے سے زیادتی کے واقعے کا نوٹس لے لیا.  

چیف جسٹس بلوچستان جمال خان مندو خیل نے میزئی اڈہ قلعہ عبداللہ میں بچے سے زیادتی اور قتل کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کوئٹہ، ڈی آئی جی پولیس، ڈی سی قلعہ عبداللہ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے، اور حکم دیا ہے کہ آئی جی پولیس ، کمشنر کوئٹہ ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ ذاتی حیثیت سے آج چیمبر میں حاضر ہوں۔

واضح رہے کہ قلعہ عبداللہ میں گزشتہ رات نامعلوم افراد نے  8 سالہ بچے انعام اللہ کو بدفعلی کے بعد قتل کرکے لاش درخت سے لٹکا دی تھی، جب کہ لیویز کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث دو مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: