استامحمد12اکتوبر۔کمشنر نصیرآباد ڈویژن معین الرحمن خان نے آج ضلع اوستا محمد کا دورہ کیا ڈپٹی کمشنر استامحمد جلیل احمد نے کمشنر نصیرآباد ڈویژن کا استقبال کیا دورے کے موقع پر انہوں نے ڈپٹی کمشنر استا محمد کی آفس میں افسران کے ساتھ ملاقات کی تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے مفاد عامہ میں کیے جانے والے اقدامات اور درپیش مسائل کے متعلق انہیں آگاہی فراہم کی صوبائی وزیر لائیو سٹاک سردارزادہ فیصل خان جمالی سردار ہارون خان جمالی سابق ایم پی اے میر حیدر خان جمالی اسسٹنٹ کمشنر محمد رمضان اشتیاق ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی پی پی ایچ ائی کے ڈی ایس ایم شاہجہان مینگل ارسلا علی رند ایگزیکٹو انجینیئر بوستان چانڈیو عبدالرؤف مگسی وسیم جمالی قیصر علی کھوسہ ڈاکٹر ظہور احمد سومرو پروفیسر احسان مگسی عاشق علی بوہڑ احسن بشیر میر احمد سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے
اس موقع پر کمشنر نصیر آباد ڈویژن معین الرحمن خان نے کہا کہ ضلعی فیسران اپنی جائے تعیناتی پر موجودگی کو نہ صرف یقینی بنائیں بلکہ اپنے ماتحت عملے کی حاضری کو ہر صورت یقینی بنائیں تاکہ عوام کو مشکلات سے دوچار نہ ہونا پڑے کیونکہ افسران کی موجودگی کی بدولت ہی عوام کی مشکلات اور تکالیف کا تدارک کیا جا سکتا ہے تمام محکموں کے افسران کو چاہیے کہ وہ اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر عوام کی بہتری میں اقدامات کریں حکومت کی جانب سے جو اقدامات کیے جا رہے ہیں انہیں عوام کی دسترس میں لائیں فرائض منصبی سے غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا کمشنر نصیرآباد ڈویژن معین الرحمٰن خان نے کہا کہ تمام ضلعی افسران کو چاہیے کہ وہ اپنے فرائض کی ادائیگی میں کسی بھی قسم کی کوتاہی ہرگز نہ کریں بلکہ لوگوں کے مسائل کے تدارک کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کریں اور جو ذمہ داریاں عائد کی گئی ہیں
انہیں صحیح معنوں میں سرانجام دیں اس موقع پر صوبائی وزیر لائیو سٹاک سردارزادہ فیصل خان جمالی نے کہا کہ موجودہ حکومت تمام محکموں کے ساتھ ساتھ تعلیم صحت،ایریگیشن اور آبنوشی، کی فراہمی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ان تمام شعبوں میں بہتری لانا وقت کی ضرورت بن چکا ہے ہماری بھرپور کوشش ہے کہ مفاد عامہ میں غیر معمولی اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کی شکایات میں کمی واقع ہو استامحمد نیا ضلع ہونے کی وجہ سے ہمیں کئی مشکلات درپیش ہیں مگر ہم عوام کی مشکلات کو مد نظر رکھ کر ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کر رہے ہیں تمام ضلعی دفاتر کا قیام عمل میں لانا ہماری جدوجہد کا مظہر ہے تاکہ لوگوں کو ان کی دہلیز پر بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے
انہوں نے کہا کہ ضلع استاد محمد میں مزید نئی واٹر سپلائی اسکیمز بنائی جائیں گی سیلاب سے ہمیں ناقابل تلافی نقصان پہنچا تعلیم اور صحت کے شعبے کو مزید بہتری لانا وقت کی ضرورت بن چکا ہے ضلع استا محمد میں 10 سے زائد بند اسکولوں کو فعال کرنا ضلع انتظامیہ کی بہترین کاوشوں کا ثمر ہے مگر ہمیں ان تمام اسکیمات کو پایہ تکمیل تک پہنچانا ہوگا جو تاحال التوا کا شکار بن چکی ہیں آخر میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران اور ملازمین کو اسناد دیئے گئے