خبرنامہ
:کوئٹہ
صوبائی محکمہ ثانوی تعلیم بلوچستان کی جانب سے اخبارات میں موسم سرما کی تعطیلات کی کمی کے حوالے مختلف ایسوسی ش کی خبر شائع ہوئی
جس میں وثوق کےساتھ اس امر کا اظہار کیا گیا ہے کہ محکمہ تعلیم بلوچستان نے موسم سرما کی تعطیلات اڑھائی ماہ کی سطح کر دی ہے ۔
موسم سرما کی تعطیلات پندرہ دسمبر سے شروع ہونگی محکمہ تعلیم اس خبر کی تردید کرتے ہوئے اس بات کی وضاحت کرتی ہے
تعطیلات کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ۔
واضح رہے کہ محکمہ تعلیم بلوچستان نے ایک حکم نامے کے تحت موسم سرما کی تعطیلات اڑھائی ماہ سے کم کرکے دو ماہ کردئیے اور موسم گرما کی تعطیلات پندرہ دن سے کم کرکے دس دن کردیئے
اب سردیوں کی چھٹیاں دسمبر کی بجائے یکم جنوری سے شروع ہونگے اور یکم مارچ سے سکول کھلیں گے جبکہ گرمیوں کی چھٹیاں جولائی تا جولائی ہونگے
. اسی طرح گرم علاقوں میں موسم گرما کی چھٹیاں اڑھائی مہینے سے کم کرکے دو ماہ جبکہ موسم سرما کی چھٹیاں دس دن ہی ہونگی
اس کے علاوہ ایک تبدیلی یہ بھی کر دی گئی ہے کہ اب سرد علاقوں ونٹر زون اور گرم علاقوں سمر زون دونوں میں تعلیمی سال کا آغاز ایک ساتھ یعنی یکم مارچ سے ہوگا
تمام کلاسز/ گریڈز کے امتحانات ایک ساتھ لیے جائیں گے ۔
واضح رہے کہ ان اصلاحاتی اقدامات سے طلبا تعلیمی سرگرمیوں کو زیادہ وقت دے سکیں گے ،
اساتذہ کرام کو سیلیبس کےمطابق کورس ورک مکمل کرنے کے لیے زیادہ وقت میسر آسکے گا
تعلیمی ادارے بہترین نتائج دے سکیں گے جبکہ مجموعی طور پر تعلیمی اہداف میں دور رس نتائج حاصل ہو سکیں گے۔