سپورٹس ڈیسک
:لاہور
پاکستان سپر لیگ کے تیسرے سیزن کے لیے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کا عمل مکمل
پی ایس ایل کی تمام فرنچائزز نے اپنے کپتانوں کا اعلان کر دیا ہے
جب کہ کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا ہے،
291 بین الاقوامی کرکٹرز سمیت 501 پلیئرز دستیاب رہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پشاور زلمی اور ملتان سلطان نے 20 کھلاڑیوں کا اسکواڈ مکمل کرلیا
لاہور قلندرز اور کراچی کنگز 20 رکنی اسکواڈ مکمل نا کرسکے،
دونوں فرنچائزز اپنے اپنے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے ذریعے اسکواڈ مکمل کریں گے۔
شعیب ملک ملتان سلطان، عماد وسیم کراچی کنگز، مصباح الحق اسلام آباد یونائیٹڈ ،
ڈیرن سیمی دفاعی چیمپئن پشاور زلمی، برینڈن میکولم لاہور قلندرز جب کہ سرفراز احمد کوئٹہ گلیڈئیٹرز کی باگ ڈور سنبھالیں گے