ممبئی (شوبز نیوز )
تنقید اور ناکامی کے رائے کے باوجود ٹھگس آف ہندوستان 3 دن میں 100 کروڑ کمانے میں کامیاب ہوگئی،
بولی وڈ کی میگا بجٹ فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ کو یوں تو ریلیز سے پہلے ہی سپر ہٹ قرار دیا جا چکا تھا،
اس نے ریلیز سے پہلے ہی کئی کروڑ روپے بٹورے تھے۔
تاہم فلم کو جب 8 نومبر کو ریلیز کے لیے پیش کیا گیا تو کئی نشریاتی اداروں اور شوبز ویب سائیٹس نے فلم پر منفی رویوز شائع کیے۔
فلمی تجزیہ نگاروں اور تنقید نگاروں کے منفی رویوز کے باوجود ’ٹھگس آف ہندوستان’ پہلے ہی دن ریکارڈ کمائی کرنے میں کامیاب گئی تھی۔
فلم نے ریلیز کے پہلے ہی دن 51 کروڑ روپے بٹورے تھے