تہران ( انٹرنیشنل ڈیسک) تہران میں ہونے والے میچ میں خواتین کو شرکت کی اجازت دے دی گئی
اس فیصلے کو 35 برس سے خواتین کو اہم میچوں سے باہر کرنے کو خاتمے کے طور پر دیکھا جارہا ہے
ایران کی ٹیم کی پرسیپولیس اور جاپان کی کاشیما اینٹلرز کے درمیان اس میچ میں اطلاعات کے مطابق اکثر کھلاڑیوں کی رشہ دار خواتین یا خواتین ٹیموں کے ارکان شریک ہوں گی
ایران میں ہونے والے ایشین چمپیئنز لیگ فٹ بال کا فائنل ہورہا ہے
فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا بھی ایران میں خواتین پر عائد اس پابندی کے خاتمے کیلئے حکام سے مذاکرات کررہی ہے
گزشتہ ماہ 100 خواتین کو ایران اور بولیویا کے درمیان ایک دوستانہ میچ دیکھنے کی اجازت دی گئی تھی تاہم فوری بعد پابندی کو بحال کر دیا گیا تھا