ڈیرہ مراد جمالی( نمائندہ بلوچستان 24 )
ڈپٹی کمشنر نصیرآباد قربان مگسی کا آر۔ایچ۔سی منجھو شوری کا دورہ
نان فنکشنل ایکسرے مشین، یونٹ پر ضروری ادویات کا نہ ہونا اور ملازمین کی غیر موجودگی پر اظہار برہمی،
غیر حاضر ملازمین اور دیگر سہولہات کی عدم فراہمی پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو کاروائی کرنے کے احکامات جاری
ڈپٹی کمشنر نصیرآباد قربان علی مگسی نے عام رخصت ہونے کے باوجود علاقے کی عوام کو طبی سہولہات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے
چھٹی کے روز حسب معمول نصیرآباد کی اہم تحصیل تمبو کے علاقے منجھو شوری کا رخ کیا
جہاں دوران دورہ علاقے کے مختلف تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ اچانک آر۔ایچ۔سی منجھو شوری کے مقام پر بھی تفصیلی دورہ اور معائنہ کیا
دوران معائنہ تحصیل تمبو کے علاقے میں واحد عوام کو فوری طبی امداد دینے کے مرکز پر حالات کا بخوبی جائزہ لیا اور حالات کو دیکھ کر سخت برہمی کا اظہار کیا
ڈپٹی کمشنر نے موقع پر متعلقہ طبی مرکز کے اہم 10 ملازمین کو بھی غیر حاضر پایا جبکہ سینٹر پر موجود ایکسرے مشین کا غیر فعال ہونا اور ضروری ادویات کی عدم موجودگی پر بھی سخت برہمی کا اظہار کیا
ڈپٹی کمشنر نے موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نصیرآباد عبدالمنان لاکٹی کو متعلقہ طبی سینٹر میں سہولہات کی عدم فراہمی اور غیر حاضر اسٹاف کے خلاف فوری کاروائی کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔