لندن میں جنونی شخص نے کار پولیس اسٹیشن سے ٹکرا دی، ملزم گرفتار

لندن:  لندن میں ایک شخص نے تیز رفتار کار پولیس اسٹیشن سے ٹکرا دی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

شمالی لندن میں ایک شخص نے تیز رفتار کار پولیس اسٹیشن سے ٹکرانے کے بعد سڑک پر آتش گیر مواد پھینک کر اسے آگ بھی لگا دی۔ موقع پر موجود لوگوں نے ملزم کو قابو کر کے پولیس کے حوالے کر دیا۔ میٹروپولیٹن پولیس کا کہنا ہے کہ انسداد دہشتگردی پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ میڈیا رپورٹ میں عینی شاہد کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ تھانے میں موجود رکاوٹوں کے سبب ملزم بھرپور کوشش کے باوجود عمارت میں داخل نہیں ہو سکا، ناکامی پر ملزم کار سے پٹرول بھرا کنٹینر اٹھائے باہر نکل آیا اور سڑک پر پھینک کر اسے آگ لگائی۔ خوش قسمتی سے آگ سے جلتا پٹرول ٹریفک تک نہیں پہنچ سکا۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا جبکہ پولیس اہلکار بھی عمارت میں واپس چلے گئے جبکہ سکیورٹی میں کمی کردی گئی ہے۔واضح رہے کہ فرانس اور ویانا میں حملوں کے بعد برطانیہ میں بھی سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی تھی

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.