پریوں کی کہانی سچ ثابت

0

بولی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی 2012 سے ایک ساتھ ہیں اور ان کے مداح کب سے ان دونوں کی شادی کی خواہش کررہے تھے، جس کے بعد گزشتہ روز ان دونوں نے اٹلی کے شہر میلان میں شادی کرلی۔
انوشکا اور ویرات دونوں نے ہی سوشل میڈیا پر اپنی شادی کی تصاویر شیئر کرنے کے ساتھ اس خوشی کی خبر کو سب سے شیئر کیا۔جس کے بعد کرکٹ اور بولی وڈ دونوں کی اہم شخصیات نے ان کو مبارکباد دینا شروع کردیں۔ایسے میں پاکستانی کرکٹرز بھی ویرات اور انوشکا کو ان کی شادی کی مبارکباد دینے میں پیچھے نہیں رہے۔شاہد آفریدی نے اپنی ٹویٹ میں ویرات اور انوشکا کو شادی کی مبارکباد دی۔شعیب اختر نے ویرات اور انوشکا کو زندگی کی نئی اننگز کے لیے کامیابی کی دعا دی۔عمر اکمل نے بھی اپنی خوشی کا اظہار کیا۔محمد عامر نے ویرات کوہلی کو ان کی شادی پر مبارک باد دی۔اظہر محمود نے بھی ان دونوں کو مبارک باد دینے کے ساتھ ساتھ مستقبل میں کامیابی کی دعا دی۔کھلاڑیوں کے علاوہ پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے دو بڑے اداکاروں نے بھی انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کو شادی کی مبارکبا دی۔ماورا حسین نے لکھا کہ ’پریوں کی کہانی پر یقین ہوگیا ہے ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.