رپورٹ ۔۔۔۔فداحسین دھرپالی
سندھ ، اور پنجاب کی طرح بلوچستان کے کھوکھر برادری بھی متحد ہوکر اپنے مسائل پر قابو پاسکتے ہیں
ہم اپنی تقدیر کا فیصلہ خود کریں اور یہ تقدیر تبھی تبدیل ہوسکتی ہے جب ہم تعلیم کو اپنا ہتھیار بنالیں جن قوموں نے تعلیم کو چھوڑ دیا ہے وہ زوال پذیر ہوگئیں
کھوکھر قبیلے کے چیف سردار سابق سینٹر سردار خیر محمد خان کھوکھرکاجعفر آبادمیں کھوکھر قبیلے کے کنونشن کے موقع پر جلسہ عام سے خطاب
رکن بلوچستان اسمبلی میر عبدالماجد خان ابڑو، چیئرمین میونسپل کمیٹی سردار شاہنواز خان عمرانی ، چیئرمین ضلع کونسل کیپٹن ریٹائرڈزبیر خان جمالی ، چیئرمین مارکیٹ کمیٹی میرحسن خان جمالی
سردار داؤد خان کھوسہ، میر اسفندیا ر خان جمالی، میر دوران خان کھوسہ، سابق تحصیل ناظم میر احمد نواز خان کھوسہ
تعلیم کے ساتھ بچوں کو دینی تعلیم کی طرف بھی راغب کریں تاکہ وہ دنیاوی تعلیم کے ساتھ اپنی آخرت کو بھی خوبصورت طریقے سے سنوار سکیں
جہاں مہنگائی اپنے عروج پر ہووالدین مختلف مسائل اور مشکلات کاشکار ہوں وہاں پر بچوں کو دینی اور دنیاوی تعلیم دینا کسی بڑے چیلنج سے کم نہیں ہے
کھوکھر برادری ملک کے تین صوبوں میں کثیر تعداد میں آباد ہیں وہ جہاں پر بھی آباد ہیں وہاں مقامی سطح پر اپنے عہدیداروں کاچناؤ کرکے اپنی مشکلات اور مسائل کم کرسکتے ہیں
کھوکھر برادری تین صوبوں میں اپنے مرکزی کنونشن منعقد کرچکی ہے ویلفیئر کی بنیاد رکھ کر ہر صوبے کے مسائل کو علیحدہ علیحدہ کمپیوٹرائزڈ ڈیٹا میں محفوظ بنایا جارہاہے
جدید ٹیکنالوجی کا فائدہ لیتے ہوئے ایک موثر نیٹورک قائم کیا گیاہے جو پنجاب ، سندھ ، اور بلوچستان کے کھوکھر برادری آپس میں جدید نیٹ ورک سے منسلک ہیں
نصیرآباد او ر جعفرآباد میں صدیوں سے پچاس سے مختلف قبائل آباد ہیں اور یہ بلوچستان کا واحد ڈویژن ہے جہاں اتنی تعداد میں مختلف قبائل آباد ہیں میر جان محمد خان جمالی کاخطاب
یہ بلوچستان کا واحد ڈویژن ہے جہاں اتنی تعداد میں مختلف قبائل آباد ہیں جو آپس میں امن ، بھائی چارے اور ملک کی ترقی کیلئے کام کررہے ہیں
بلوچستان میں رہنے والے تمام قبائل صوبے میں امن کے خواہاں ہیں اور آج کا یہ کنونشن بھی ملک کی ترقی اور امن کے لئے نئی نوید لے کر ابھرے گا
سابق صوبائی وزیر میر فائق علی خان جمالی نے خطاب میں کہاکہ جعفرآباد اور نصیرآباد میں آباد تمام قبائل تعصب ، اور نفرتوں سے بالاتر ہوکر ایک برادری سسٹم کے طور پر آپس میں جڑے ہیں
جو صدیوں سے ایک دوسرے کے دکھ سکھ میں شریک ہیں کھوکھر برادری کے اس عظیم الشان کنونشن نے یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ بھی دیگر قبائل کی طرح صوبے میں امن و ترقی کے خواہاں ہیں
جس بھی برادری نے امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی تو تمام برادریاں ان سے اپنا منہ موڑ لیتے ہیں
پیپلز پارٹی کے سابق صوبائی صدر و سابق وزیر میر محمد صادق عمرانی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جعفرآباد اورنصیرآباد کی عوام نے ہمیشہ امن سے محبت ہے
شر پھیلانے والوں سے نفرت کی ہے یہاں آباد تمام قبائل امن و بھائی چارہ کی فضا کو فروغ دیا ہے جس کی وجہ سے آباد برادریوں میں نفرت کم محبت زیادہ ہے
یہاں آباد تمام قبائل امن و بھائی چارہ کی فضا کو فروغ دیا ہے جس کی وجہ سے آباد برادریوں میں نفرت کم محبت زیادہ ہے اور بلوچستان کے یہ واحد اضلاع ہیں جن میں درجنوں کی تعداد میں مختلف قبائل آباد ہیں
ان قبائل نے ہمیشہ ایکدوسرے کا بھرپور ساتھ دیا ہے اور مشکل وقت میں برادریوں سے مل کر ان کی مشکلات کم کی ہیں اور
ہم نے بھی کھوکھر برادری سمیت تمام قبائل کی مشکلات اور مسائل کو حل کرنے کیلئے اپنے آپ کو وقف کردیا ہے
دن ہو یا رات عوام کے مسائل کو ترجیح دی ہے اور اس کے بدلے عوام نے بھی ہمار ا بھرپور ساتھ دیا ہے
جلسے سے کھوکھر اتحاد کے مرکزی نائب صدر پنھل خان کھوکھر نے اپنے خطاب میں کہاکہ آج کے اس عظیم الشان کنونشن نے ثابت کردیا ہے کہ سندھ اور پنجاب کی طرح بلوچستان کی کھوکھر برادری بھی متحد ہے
تمام کھوکھر برادری کا شکر یہ ادا کرتا ہوں کہ انھوں نے شدید سردی کے باوجود کنونشن میں شرکت کرکے اسے بھرپور انداز میں کامیاب بنایا
کنونشن کے آغاز سے قبل کھوکھر اتحاد کی صوبائی اور ضلعی کابینہ نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا اورتمام مہمانوں کو بلوچی پگڑی اور ظہرانہ بھی دیا گیا ۔