ماضی کا تعلیمی ایمرجنسی دھوکہ تھا ۔۔۔۔!

0

بلوچستان 24مانیٹرنگ

صوبائی مشیر تعلیم محمد خان لہڑی نے کہا ہے کہ تعلیم میں تحقیق وقت کی اہم ضرورت ہے۔ موجودہ حکومت تحقیق کی اہمیت سے بخوبی آگاہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے سکولوں میں سائنس لیبارٹریوں اور جدید تحقیقاتی سینٹروں کا قیام جلد عمل میں لایا جائیگا۔ اس سلسلے میں صوبائی وزیراعلی جام کمال خان خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,717

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں وزیر داخلہ میر سلیم احمد کھوسہ سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر صوبائی مشیر تعلیم حاجی محمد خان لہڑی نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے تعلیمی ایمرجنسی کے نام پر قوم کو دھوکہ دیا۔

انہوں نے کہا کہ نظام تعلیم کی ترقی اور محکمہ تعلیم کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے ہم سب کو مل جل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ والدین اور طالب علم ملکر تعلیمی نظام کی بہتری میں اپنا کردار ادا کریں۔ اور متعلقہ ڈی ای او صاحبان کو اپنے علاقے میں ہونے والی غفلت کے حوالے سے فوراً آگاہ کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ تعلیم میں غفلت کے مرتکب اساتذہ کے خلاف سخت ترین کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور کسی سے بھی کسی بھی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے وزیر داخلہ سلیم احمد کھوسہ سے بلوچستان اسینشل ایجوکیشن ایکٹ 2018 کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور وزیر داخلہ نے مجوزہ قانون کے نفاذ اور اس پر عملدرامد کے حوالے سے انہیں مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.