بلوچستان پولیس انتظامی مسائل کا شکار: 180 سب انسپکٹرز پرموشن کے منتظر

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر علا قوں میں سب انسپکٹر پولیس کے آفیسران پرموشن سے محروم اکثر آفیسران پرموشن کے بغیر ریٹائرڈ ہو گئے
انتہائی اہم ذرائع سے  معلوم ہوا ہے کہ بلوچستان پولیس محکمے میں اس وقت 180کے قریب سب انسپکٹر پولیس پرموشن کیلئے منتظر ہیں اس سلسلے میں محکمہ پولیس نے سب انسپکٹرز کو آگے پرموشن کیلئے انٹرویو بھی لے لیا اور تمام کاغذی کارروائی بھی پوری کی گئی لیکن اس پر اب تک کوئی عمل درآمد نہیں ہوا
یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946
پرموشن کے متاثر ہ سب انسپکٹر نے نام نہ بتانے کی شرط پر بتایا گیا کہ اس وقت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر علا قوں میں اس وقت 180کے قریب سب انسپکٹر ز پر موشن کیلئے پر آمید ہے محکمے نے بار بار ہمیں یقین دہانی کرائی لیکن اب تک کچھ نہیں ہوا
انہوں نے کہا کہ ہماری آفیسران میں ایسے سب انسپکٹر بھی شامل ہے جو پرموشن کے بغیر ریٹارڈ ہو گئے اور مزید ریٹائرڈ ہو رہے ہیں۔
You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.