شیخ رشید کا مقتول اسامہ ستی کے والد کو فون

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مقتول اسامہ ستی کے والد کو فون کیا ہے اور انہیں ہائی کورٹ کے جج سے انکوائری کرانے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ ورثاء جیسے چاہئیں انکوائری کرائیں حکومت ہر قسم کی مدد کرنے کو تیار ہے،وزیر اعظم کی ہدایت ہے کہ مقتول کے ورثاء جس قسم کی انکوائری سے مطمئن ہیں اسی طرح حکومت انکوائری کرانے کیلئے تیار ہے۔ وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسامہ ستی کے والد کو انکوائری کمیٹی کی تحقیقاتی رپورٹ سے بھی آگاہ کیا اور کہا کہ اگر انکوائری رپورٹ سے مطمئن ہیں تو اس کو آگے بھجوایا جائیگا۔ اگر ہائیکورٹ کے جج سے انکوائری کروانی ہے آپ کے جواب کا منتظر ہوں جیسے ہی آپ کا جواب آئیگا تو وزارت داخلہ کی طرف سے وزارت قانون کو خط لکھ دیا جائیگا۔شیخ رشید احمد مقتول کے والد کو مزید کہا کہ تحقیقات سے آپ کا مطمئن ہونا سب سے زیادہ ضروری ہے۔اسامہ کا واقعہ بہت بڑا ہے اور قابل مذمت ہے۔آزادانہ اور مکمل تحقیقات کے ہمیشہ لیے تیار ہیں اولین ترجیح ہے کہ آپ اور آپ کا خاندان مطمئن ہو۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: