وزیراعظم 15 جنوری کو لاہور آئیں گے، مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے

اسلام آباد :  وزیراعظم 15 جنوری کو لاہور آئیں گے۔ عمران خان مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔

وزیراعظم کی لاہور آمد پر وزیراعلی عثمان بزدار صوبے کے امور پر بریف کریں گے۔ وزیراعظم کو بورڈ آف ریونیو کے حکام اپنے اقدامات بارے بریف کریں گے۔ ہیلتھ کارڈ کے حوالے سے بھی وزیراعظم اجلاس کی صدارت کریں گے، یونیورسل ہیلتھ کوریج پلان بارے عمران خان کو بریف کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

عمران خان شیخوپورہ گوجرانوالہ روڑ کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وزیراعظم پنجاب میں انسپکٹر لیس رجیم پروگرام کا بھی افتتاح کریں گے۔ یاد رہے وزیراعظم کا گزشتہ دورہ لاہور وزیراعلی عثمان بزدار کی صحت کے باعث ملتوی کیا گیا تھا جو اب دوبارہ 15 جنوری کو شیڈول کیا گیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.