چوروں کے ٹولے نے ایک بار پھر بلوچستان کا رخ کرلیا ہے: سینیٹر منظور احمد کاکڑ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل و سینیٹر منظور احمدکاکڑ نے کہا ہے کہ چوروں کے ٹولے نے ایک بار پھر بلوچستان کا رخ کرلیا ہے پی ڈی ایم عوام کو جھوٹے نعروں سے ورغلا نہیں سکتے با شعور عوام نے 11جماعتی پی ڈی ایم کو مسترد کردیا ہے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی قیادت میں بلوچستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور انشاءاللہ صوبہ جلد دوسرے صوبوں کے برابر ہوگی ماضی میں بر سر ا قتدار رہنے کے باوجود عوام کو ریلیف نہ دینے والے سیاسی جماعتیں آج موجودہ حکومت پر تنقید کررہی ہیں اپنے ایک بیان میں سینیٹر منظور ا حمد کاکڑ نے کہا کہ پی ڈی ایم نے ایک مرتبہ پھر بلوچستان کا رخ کیا ہے اور اپنے جھوٹے نعروں اور وعدوں کے ذریعے عوام کو ورغلانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں عوام با شعور ہیں 11جماعتیں پی ڈی ایم کومسترد کرنے کے بعد لورالائی کاجلسہ بری طرح ناکام ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی عوام نے نفرتیں پھیلانے والے قومیت اور مذہب پر دو بھائیوں کو آپس میں لڑا کر اپنی چوری بچانے کیلئے اکھٹے ہوئے تھے بلوچستان کی عوام ماضی کے چوروں کی کارکردگی سے بخوبی آگاہ ہیں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اقتدار میں آنے کیلئے اداروں پر دباﺅ ڈالنے اور انہیں بد نام کرنے کی کوشش کررہے ہیں وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کی قیادت میں صوبائی حکومت بلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کئے ہوئے ہیں اور حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کیلئے میگا پروجیکٹس شروع کئے ہیں جس کی تکمیل سے بلوچستان دوسرے صوبوں کے برابر ہوگا انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی میں ہر طبقے نے بھر پور کردار ادا کیا ہے آج بلوچستان عوامی پارٹی تمام اقوام پر مشتمل ایک گلدستہ ہے جو مختلف اقوام کے گلدستے بلوچستان کو پر امن اور خوشحال بنانے کیلئے جدوجہد کررہی ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: