انٹر کالجیٹ سپورٹس گالا : گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں بیڈمنٹن چیمپئن شپ2026 کا آغاز ہو گیا

لاہور۔13جنوری  :لاہور بورڈ کے زیرِ اہتمام انٹر کالجیٹ سپورٹس گالا کے سلسلہ میں بیڈمنٹن چیمپئن شپ2026 کا آغاز گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں ہو گیا۔چیمپئن شپ کی میزبانی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کر رہی ہے،جس میں لاہور کے9 کالجز کے طلبا حصہ لے رہے ہیں، یہ مقابلے دو دن تک جاری رہیں گے۔

 

افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عمر چوہدری تھے جبکہ اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس لاہور بورڈ بدر محی الدین،جی سی یو چیئرمین سپورٹس بورڈ یاسر سلطان اور ڈائریکٹرسپورٹس محمد وسیم اختر بھی موجود تھے۔اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عمر چوہدری کا کہنا تھا کہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں سپورٹس اور غیر نصابی سرگرمیوں پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے

یہ بھی پڑھیں
1 of 9,034

کیونکہ سپورٹس نہ صرف جسمانی صحت کے لیے ضروری ہے بلکہ طلبہ میں نظم و ضبط، برداشت اور ٹیم اسپرٹ کو بھی فروغ دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپورٹس آپس میں ملنے جلنے اور مثبت سرگرمیوں میں حصہ لینے کا ایک بہترین ذریعہ ہے اور ایک باقاعدہ، متوازن زندگی گزارنے کا سلیقہ سکھاتی ہے۔

ڈائریکٹرسپورٹس لاہور بورڈ ڈاکٹر بدر محی الدین نے کہا کہ ایسے مقابلے طلبہ کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور صحت مند مقابلے کے رجحان کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں جبکہ ڈائریکٹر سپورٹس جی سی یو محمد وسیم اختر نے تمام شریک اداروں کو خوش آمدید کہتے ہوئے مقابلوں کے کامیاب انعقاد کے عزم کا اظہار کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.