جان پر کھیل کر بچوں کو پولیو ویکسین پلاتے ہیں

پولیو ورکرز ہے جو موسم اور حالات کا پرواہ کئے بغیر اپنی خدمات سرانجام دیتی ہے

0

(بلوچستان24تازہ ترین)

(کوئٹہ رپورٹ : مدثرمحمود)

پولیو ورکر جان پر کھیل کر انسداد پولیو مہم میں اپنی خدمات سرانجام دیتی ہے انھیں نہ صرف کام کے دوران جان کا خطرہ رہتا ہے بلکہ دوسری طرف لوگوں کے منفی رویے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔یہ باتیں پولیو ورکر نرگس نے پولیو ورکرز کی حوصلہ افزائی کیلئے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہے

،
یاد رہے خلجی کالونی میں واقع  مرحوم عبدالرحیم مندوخیل لائبریری میں پولیو ورکرز کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ایوارڈ تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں ممبر صوبائی اسمبلی نصراللہ زیرے، شاہ پور سلیمان، ڈاکٹر صفدر زرکون، شاہد لہڑی ِ، غلام سرور ناصر اور ڈاکٹر عالمگیر ایس ایچ او خیرمحمد سمالانی نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,726

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نصراللہ زیرے نے کہا پولیو ورکرز کی بدولت کوئٹہ پولیو جیسے موذی مرض سے محفوظ ہے اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ پولیو ورکر حقیقی طور پر اپنی ذمہ داریاں نبھا رہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے حلقہ انتخاب میں پولیو کیلئے غلام سرور ناصر اور ڈاکٹر عالمگیر کے خدمات قابل تحسین ہے ۔


نصراللہ زیرے کا مزید کہنا تھا کہ ہر فرد کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ پولیو ورکرز کے ساتھ مکمل تعاون کرے تاکہ ہم پولیو جیسے موذی مرض کو جتنا جلدی ہوسکے شکست دے سکیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمیونکیشن فار ڈویلپمنٹ اسپیشلسٹ شاہپور سلیمان نے کہا کہ پولیو کے خلاف لڑنے والے درحقیقت پولیو ورکر ہے جو گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو سے بچاو کی ویکسین پلاتے ہیں

ان کے مطابق : یہی پولیو ورکرز ہے جو موسم اور حالات کا پرواہ کئے بغیر اپنی خدمات سرانجام دیتی ہے جو ایک جان جوکھم کا کام ہے ان کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔
سی بی وی منیجر شاہد لہڑی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا پولیو فری پاکستان تب ممکن ہے جب پولیو ورکر اپنی ذمہ داری بخوبی سرانجام دے اور میں یہ یقین دلاتا ہو ں کہ پولیو ورکرز بہترین کام کررہے ہیں اور انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب پولیو ورکرز کی بدولت پاکستان پولیو سے پاک ہوجائیگا اور یہ ناممکن نہیں ہے ہم منزل کے طرف رواں دواں ہے ۔

 

ڈسٹرکٹ ہیلتھ سپورٹ آفیسر غلام سرور ناصر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنے اسٹاف پر فخر ہے جس کی بدولت کوئٹہ میں انسداد پولیو پروگرام میں ہمارے علاقے کے میں کام کرنے والے ورکرز کو اچھے نام سے یاد کیا جاتا ہے جو کہ ایک اچھا شگون ہے
ان کے مطابق: انشاء اللہ ہم اسی جذبے کے ساتھ آئندہ بھی کام کریں گئے .
سرورخان ناصر نے آخر میں تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا
تقریب کے آخر میں پولیو ورکرز میں سرٹیفیکٹس بھی تقسم کئے گئے

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.