شہباز شریف کا بی اے پی کے سربراہ کو فون، حکومت سازی میں شمولیت کی دعوت

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف  نے بلوچستان عوامی پارٹی( بی اے پی) کو حکومت سازی میں شمولیت کی دعوت دے دی۔

شہباز شریف  نے بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ خالد مگسی کو ٹیلی فون کرتے ہوئے الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی جبکہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے حکومت سازی میں خالد مگسی کو شمولیت کی دعوت دی ، دونوں رہنماؤں نے رابطوں کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہبازشریف اور خالد مگسی نے جلد ملاقات کرنے پر بھی اتفاق کیا

واضح رہے کہ  این اے 254 جھل مگسی سے  بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ خالد مگسی کامیاب ہوئے ۔

غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کےخالد مگسی 79304 ووٹوں سے کامیاب قرار پائے ہیں۔این اے 254 کے امیدوار جے یو آئی کے نظام الدین 44763 وو ہی لے سکے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946
You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.