بلاول نے ابھی پریس کانفرنس کی ہے، ہم اپنی مشاورت کرکے اعلان کریں گے: مریم اورنگزیب

مسلم لیگ ن نے پیپلزپارٹی  کی جانب سے وزارت عظمیٰ کے امیدوار کو ووٹ دینے کے اعلان کا بظاہر خیر مقدم کیا ہے۔

ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے ہمیں حکومت بنانے میں سپورٹ کرنا خوش آیند ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ پیپلزپارٹی اس معاملے پر ہمیں باضابطہ طور پر بتائے گی،بلاول بھٹو نے ابھی پریس کانفرنس کی ہے ہم اپنی مشاورت کر کے باضابطہ اعلان کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے اعلان کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار کو ووٹ دیں گے لیکن وزارتیں نہیں لیں گے

پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول کا کہنا تھاکہ پیپلزپارٹی کی سی ای سی کا دو روزہ اجلاس آج ختم ہوا، ہمیں پاکستان کا ساتھ دینا ہے پاکستان کومستحکم بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کووفاق میں حکومت بنانے کا مینڈیٹ نہیں، ہمیں مینڈیٹ نہیں ملا میں تو وزارت عظمیٰ کا امیدوارنہیں ہوں۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946
You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.