گوادر حق دو تحریک کے سربراہ اور نو منتخب ایم پی اے ضلع گوادر مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے حلف اٹھانے کے فوری بعد ضلع گوادر کے سمندر سے ٹرالرصفایامہم کا اعلان کردیا انہوں نے کہا کہ ٹرالرمافیا شرافت سے ضلع گوادر کے سمندر کو خالی کردئے بصورت دیگرماہی گیروں کے ساتھ مل کر سرکاری مشینری کو انکے خلاف بھرپور طریقے سے استعمال کیاجائے گاانہوں نے یہ بھی کہاکہ اب ضلع گوادر میں صرف وژنری افسران تعینات ہونگے جو مخلص لیڈرشپ کے ساتھ مل کر لوگوں کی خدمت کرینگے
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پسنی پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ میں نے اپنی جدوجہد سڑک سے شروع کی اور میں سڑک سے کسی بھی طرح لاپرواہ نہیں ہوسکتا ایک سوال کے جواب میں مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ ہم نے عوام کے بنیادی حقوق اور مسائل کے حل کے لیئے طویل دھرنا دیا،تشدد برداشت کیا اور جیل کاٹیں اور ہمارے ساتھی آج بھی عدالتوں میں پیشی لگارہے ہیں ہمارے کارکنان پر مقدمات قائم کیئے گئے اور اتنی طویل قربانی کے بعد عوام نے 8فروری کو ہمیں عزت دی اور ہمیں کامیاب کرایا اور یہ عزت ہم پر ایک قرض ہے اور ہم اپنے عوام کے مقروض ہیں اور انشا اللہ ہماری پوری ٹیم بھرپور طریقے سے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیگی اور جن مسائل کے حل کے لیئے کل ہم نے سڑکوں پر جاکر دھرنا دیا اب ہم پر فرض ہے کہ ہم انہیں اسمبلی فلور پر جاکر حل کرائیں انہوں نے کہاکہ ضلع گوادر میں صحت اور ایجوکیشن کا نظام تباہ ہے پانی اور بجلی کا ایشو بھی ہے منشیات عام ہے
میری والدہ اور میرے بچے آج بھی سرکاری اسپتالوں میں جاکر لائن میں کھڑا ہو کر اپنا علاج کراتے ہیں اور انہی اسپتالوں سے پیناڈول لیتے ہیں ہم غریب طبقہ سے تعلق رکھنے والے لوگ ہیں اور ہماری قوم علاج کے لیئے کراچی جاتی ہے اور میں کوشش کرونگا کہ علاج کی تمام سہولیتیں اپنے عوام کے لیئے ضلع گوادر تک پہنچا دوں انہوں نے کہاکہ میری جدوجہد کا آغازسڑک سے ہوا تھا اور میں سڑک کا آدمی ہوں اور سڑک سے کسی بھی طرح لاپرواہ نہیں ہوسکتا میں ایک پرامن سیاسی کارکن ہوں اگر کوئی شخص اپنے حقوق کے لیئے سڑک پر نکلے گا تو میں ضروراسکے پاس جانگا اگر میرا عوام کسی مسلئے پر سڑک پر احتجاج کررہاہواور میں بحثیت ایم پی اے اس سے لاپرواہ رہوں قطعا ایسا نہیں ہوگا میں خود کو سڑکوں سے بھی لاتعلق نہیں رکھونگا ہم سیاسی کارکن ہیں جدوجہد کرتے رہینگے اور میں کسی بھی طرح خود کو ایم پی اے کی سیٹ کا سیر نہیں بنا سکتا انہوں نے کہاکہ ایم پی اے کی سیٹ پانچ سال کے لیئے ہوتا ہے اور پانچ سال بعد مجھے واپس اپنے عوام کے پاس جانا ہے
کیونکہ اصل سرمایہ عوام ہے اور ہم عوام سے کسی بھی طرح لاتعلق نہیں رہ سکتے اگر قوم سڑکوں پر آئیگی تو میں بحثیت سیاسی کارکن انکے شانہ بشانہ رہونگا انہوں نے کہاکہ میری کوشش ہوگی کہ میں اپنے عوام کے اندر رہوں جن لوگوں نے سرمایہ داروں اور دولت مندوں کو مستردکرکے صرف مجھے ووٹ کیا اوت کامیاب کرایا میں انکے دکھ درد سننے انکے پاس ضرور جانگا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ضلع گوادر میں پانی وافر مقدارمیں موجود ہے ڈیزل بھی موجود ہے یہاں پر مصنوعی پانی بحران پیداکیاگیا ہے حقیقی بحران نہیں ہے یہاں پر صرف کرپشن اور بندربانٹ کی وجہ سے یہ پانی بحران پیدا ہوگیا ہے اورپانی بحرا ن پر میں نے افسران سے بات بھی کی لیکن انہوں نے مجھے بتایا کہ ہم اپنا تبادلہ کرارہے ہیں لیکن میں انہیں واضح طورپر بتادینا چاہتا ہوں کہ وہ پہلے پانی کا مسلہ حل کریں بعدمیں تبادلے خودہونگے
انہوں نے کہاکہ ضلع گوادر میں صرف وژنری افسران تعینات ہونگے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے ٹرالر مافیا کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ضلع گوادر کا سمندر فوری طورپر چھوڑ کر چلے جائیں کیونکہ حلف اٹھانے کے بعد وہ پہلاکام ٹرالر صفایا مہم کا شروع کررہے ہیں ضلع گوادر کے سمندر میں ایک بھی ٹرالر برادشت نہیں کرینگے سرکاری مشینری اور ماہی گیروں کے ساتھ مل کر ٹرالر مافیا کو اپنے سمندر سے باہر نکال دینگے انہوں نے کہاکہ ٹرالر مافیا کسی بھی طرح طاقت ور نہیں ہے اصل طاقت عوام ہے اور یہاں کے ماہی گیر ہیں اور میرامقصد اپنے ساحل کو ٹرالرمافیا سے صاف کرانا ہے اور جیسے ہی ایم پی اے کا حلف اٹھانگا سب سے پہلے ٹرالر مافیاپر فوکس ہوگا اور انکے خلاف اسمبلی کے اندر اور باہر بھی احتجاج جاری رہے گا۔