بھاگ میں انفراسٹرکچر کی بحالی پانی کی فراہمی اولین ترجیح ہے میر عاصم کرد گیلو

0

بھاگ بھاگ میں انفراسٹرکچر کی بحالی پانی کی فراہمی اولین ترجیح ہے عوام نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اسے ہر ممکن پورا کرنے کی کوشش کروں گا ان خیالات کا اظہار پی بی 12 کچھی سے ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہونے والے رکن میر عاصم کرد گیلو نے کامیابی کے بعد بھاگ کے مختلف علاقوں اور دیرینہ ساتھی میر مٹھل خان مغیری ہاوس مٹھل آباد اور دیگر حمایتیوں قبائلی عمائدین سیاسی سماجی رہنماوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,750

قبل ازیں مٹھل آباد مغیری پہنچنے پر میر مٹھل خان میر جہانزیب میر راشد نور میر ثنااللہ حاجیجہ مغیری نے شاندار استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں ہار پہنائے اور انکے اعزاز میں عشائیہ دیا اس موقع پر ڈھاڈر کی قدآور شخصیت سیداحسان شاہ دوپاسی بھاگ کی قبائلی شخصیت سردارزادہ بابو شیردل خان مغیری میر بجارخان مغیری محمد انور بھٹو تاج محمد رئیسانی ودیگر عمائدین انکے ساتھ تھے جبکہ بھاگ کے مختلف علاقوں سے درجنوں وفد مبارکباد کےلیے مٹھل آباد پہنچ گئے اور انہیں مبارکباد دی اس موقع پر میر عاصم کرد گیلو نے مزیدکہا کہ کچھی کی باشعور عوام نے ایک مرتبہ پھر اپنی نمائندگی کےلیے مجھے منتخب کیا ہےعوام نے جس محبت کا اظہار کیا ہے

اسے زندگی بھر فراموش نہیں کرسکتا ، علاقہ میں موروثی سیاست کی تبدیلی کے لیے ہم پر جو ذمہ داری ڈالی ہے انشا اللہ عوامی توقعات سے بڑھ کر اس کو پورا کرنے کے لیے ایک کردیں گے میر عاصم کرد گیلو نے حلقہ کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کے نتائج نے ثابت کردیا ہے کہ کچھی کی عوام خدمت کرنے والوں کو فراموش نہیں کرتے

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.