کرتار پور راہداری ،بھارت کاپاکستانی صحافیوں کو ویزہ دینے سے انکار

ویب ڈیسک

کرتار پور راہداری پر منعقد ہونیوالے اجلاس کی کوریج کیلئے پاکستانی صحافیوں کو بھارت نے ویزہ دینے سے انکارکردیا

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ یہ امر افسوسناک ہے بھارت نے کرتار پور راہداری اجلاس کیلئے پاکستانی صحافیو ں کو ویزہ دینے نہیں دیا

ترجمان کے مطابق پاکستان نے گزشتہ برس کرتار پور راہداری کے سنگ بنیاد کی تقریب کی کوریج کے لئے 30 بھارتی صحافیوں کو ویزے جاری کئے تھے

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

بھارتی صحافیوں نے پاکستان میں قیام کے دوران وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ان کے اعزاز میں عشائیہ دیا تھا

ترجمان نے امید ظاہر کی کہ پاک، بھارت کے درمیان آج (جمعرات کو) ہونے والا اجلاس دونوں ممالک کے عوام کی بہتری کے لئے تبدیلی کا حامل ہوگا

پاکستانی صحافی کل چودہ مارچ کو اٹاری بھارت میں کرتار پور راہداری پر منعقد ہونیوالے اجلاس کی کوریج کرنے کے خواہاں تھے

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.