کورونا کا خطرہ: پی ایس ایل 2020 کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2020 کے شیڈول میں تبدیلی کردی

0

بلوچستان24ویب ڈیسک

کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2020 کے شیڈول میں تبدیلی کردی ہے اور ایونٹ کے پلے آف میچز کو سیمی فائنل اور فائنل میں تبدیل کر دیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق شیڈول میں تبدیلی تمام ٹیموں کے مالکان کی رضامندی سے کی گئی ہے۔پی سی بی کے فیصلے کے مطابق پی ایس ایل 2020 کو چار روز تک محدود کردیا گیا ہے اور نئے شیڈول کے مطابق اب 34 کی بجائے 33 میچز کھیلے جائیں گے۔

 

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,657

نئے شیڈول کے مطابق دونوں سیمی فائنلز 17 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر موجود ٹیم اب ایونٹ کی چوتھی بہترین ٹیم سے دوپہر 2 بجے پہلے سیمی فائنل میں مدمقابل آئے گی جب کہ پوائنٹس ٹیبل پر دوسری اور تیسری پوزیشنز پر موجود ٹیموں کے درمیان مقابلہ شام 7 بجے شروع ہوگا۔

 

ایونٹ کا فائنل 18 مارچ بروز بدھ کو شام 7 بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ وہ اس حوالے سے حکومتِ پنجاب سے مسلسل رابطے میں ہے اور قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول آئندہ چاروں میچوں میں تماشائیوں کی شرکت کے بارے میں بھی مقامی حکومت کی سفارش پر عمل کیا جائے گا اور اس حوالے سے حتمی اعلان جلد کردیا جائے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.