ٹڈی دل کا صوبائی دارلحکومت کوئٹہ کے مرکزی علاقوں میں بھی یلغار
شہر کے مرکزی علاقوں کے درخت اور سبزے ٹڈی دل کے حلمے کی زد میں آگئے
:بلوچستان 24 ویب ڈیسک
تفصیلات کے مطابق ٹڈی دل کا صوبائی دارلحکومت کوئٹہ کے مرکزی علاقوں میں بھی یلغار شہر کے مکزی علاقوں کے درخت اور سبزے ٹڈی دل کے حملے کی زد میں آگئے ٹڈل دل سے اس وقت بلوچستان کے 30 اضلاع متاثر ہوئے ہیں کوئٹہ میں چھوتے روز بھی ٹڈی دل کی یلغار جاری یے سریاب ۔قمبرانی ۔ہنہ اوڑک نوحصار ار دیگر نواحی علاقوں میں انگور ۔سیب زرآلو ۔آلو بخارے کے پھلوں سے لدے باغات اور سبزیوں کے کھیت ٹڈیوں کے نشانے پر ہیں
کوئٹہ میں ٹڈی دل کے تدارک کیلئے تاحال فضائی اسپرے شروع نہیں کیا گیا کوئٹہ میں ٹڈیوں کی یلغار سے کوئی درخت اور پودا محفوظ نہیں رہا کسان اور زمین داروں کے کروڑوں روپے کے باغات اور فصلات تباہ ہوچکے ہیں
کسانوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے فضائی اور زمینی آپریشن شروع کیا جائے محکمہ زراعت اور ایف سی کے زیر اہتمام چمن اور قلعہ عبداللہ کی طرح کوئٹہ کے نواحی علاقوں میں فضائی اسپرے اور کوئٹہ شہر میں زمینی آپریشن شروع کیا جائے تاکہ قیمتی درختوں اور فصلات کو مزید تباہی سے بچایا جاسکے