تیز ترین چارج ہونیوالا سب سے طاقتور اسمارٹ فون مارکیٹ میں آگیا 

معروف چینی الیکٹرانک کمپنی شیاؤمی نے جدید ٹیکنالوجی سے لیس اپنا نیا می 10 الٹرا اسمارٹ فون پیش کردیا۔

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

بلوچستان24 ویب ڈیسک۔ 

معروف چینی الیکٹرانک کمپنی شیاؤمی نے جدید ٹیکنالوجی سے لیس اپنا نیا می 10 الٹرا اسمارٹ فون پیش کردیا۔

شیاؤمی نے اپنا نیا اسمارٹ فون می 10 الٹرا کمپنی کی 10ویں سالگرہ پر لانچ کیا جس میں منفرد خصوصیات شامل ہیں۔

شیاؤمی می 10 الٹرا فلیگ شپ اسمارٹ فون ہے جس کی او ایل ای ڈی اسکرین 6.67 انچ ہے۔

چینی کمپنی شیاؤمی کی اسمارٹ فون کیلیے حیرت انگیز ایجاد
می 10 الٹرا فلیگ شپ اسمارٹ فون میں کویلکم اسنیپ ڈریگن 865 پروسیسر نصب کیا گیا ہے اور ساتھ ہی 8/12/16GB ریم اور اسٹوریج 128/256/512GB فراہم کی گئی ہے۔

اس فون میں صارفین کو 20 میگا پکسل سیلفی کیمرا مہیا کیا گیا ہے جب کہ اس میں زوم کرنے کی صلاحیت 120x تک دی گئی ہے۔

می 10 الٹرا میں 4,500mAh بیٹری لگائی گئی ہے جس کے ساتھ 120W کی وائر ہے۔

اس میں 50W کی وائرلیس چارجنگ اسپیڈ بھی شامل ہے جس پر کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر اس فون کی بیٹری صفر پر پہنچ جاتی ہے تو یہ 5 منٹ میں 41 فیصد چارج ہوجائے گا جب کہ پوری چارجنگ 23 منٹ کے اندر آسانی سے ہوسکتی ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: