عمران خان کے حکم پر نیب نے میری خصوصی کرسی لے لی، شہباز شریف

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے عدالت میں شکایت کی ہے کہ انہوں نے کمر درد کے لیے گھر سے اسپیشل کرسی منگوائی تھی جو نیب نے لے لی۔

احتساب عدالت میں شہباز شریف سمیت دیگر کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ نیب ٹیم نے شہباز شریف کو احتساب عدالت پیش کردیا۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 2,968

شہباز شریف نے کہا کہ میں فاضل جج صاحب سے کچھ کہنا چاہتا ہوں مجھے اجازت دی جائے، عدالت نے گزشتہ سماعت پر مجھے کھانا دینے کے حوالےسے قابل ستائش حکم دیا، آپ کے گزشتہ نوٹس پر میرے کھانے کا معاملہ حل ہوگیا، جج صاحب سب کو علم ہے مجھے کمر کا درد ہے، اس کے لیے جو اسپیشل کرسی میں نے گھر سے منگوائی تھی وہ عمران خان اور شہزاد اکبر کے حکم پر نیب نے لے لی

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.