وہیکل آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے دوسرے روز بھی کاروائی

نصیرآباد13 اکتوبر۔۔وہیکل آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے دوسرے روز بھی کاروائی کا عمل جاری رہا کمشنر نصیر اباد ڈویژن معین الرحمن خان کے احکامات کی روشنی میں ریجنل سیکرٹری ٹرانسپورٹ نصیر آباد نور احمد ڈومکی کی نگرانی میں کی گئی

 

ایس ایس پی ہائی ویز محمد ایوب گولہ سمیت پولیس کی نفری کاروائی کے موقع پر موجود تھے دوسرے روز کاروائی کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کی 7 گاڑیوں کا چالان کیا گیا اور 7500 روپے جرمانے بھی کیے گئے اس کے ساتھ ساتھ غیر قانونی جھنگلے اتارنے کا عمل بھی جاری رہاجھنگلہ کو ہٹانے کے لیے 29 ڈرائیوروں کو وارننگ جاری کی گئی۔جبکہ مسافروں سے اضافی کرایہ بٹورنے والوں کو بھی سخت تنبیہ کرکے ہدایت کی گئی کہ وہ اس عمل سے اجتناب کریں ناجائز کرایہ وصول کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دینگے ہماری بھرپور کوشش ہے کہ بہت جلد پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایے متعین کرنے کے لیے ٹرانسپورٹ مالکان کا اجلاس طلب کر کے نرخوں کا تعین کیا جائے گا۔

 

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,896

انہوں نے مزید کہا کہ کم عمر ڈرائیورز بغیر لائسنس کے ویگن چلاتے پائے گئے تو ان کا روٹ پرمٹ منسوخ کیا جائے گا اس حوالے سے ہمیں کئی شکایات بھی موصول ہوئی ہیں جن کے خلاف ایکشن لینا انتہائی ضروری عمل ہے اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی مشاہدہ کیا گیا ہے کہ ٹیکسی ڈرائیوروں کی جانب سے نشستوں سے زائد افراد کو بٹھایا جاتا ہے جو کہ کسی بھی ناخوشگوار واقع کا موجب بن سکتا ہے

 

ان کا روک تھام کرنا بھی انتہائی ضروری عمل ہے ٹیکسی ڈرائیور حضرات کو چاہیے کہ وہ نشستوں سے زائد سواریوں کو اٹھانے کے عمل سے اجتناب کریں بدصورت دیگر ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی آر ٹی اے ٹرانسپورٹ کے نمائندوں کی آئندہ میٹنگ میں ٹیکسی یونین اور رکشا یونین کے نمائندے کو بھی بلایا جائے گا تاکہ انہیں ضابطے کے تحت لایا جا سکے۔,

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.