ڈپٹی کمشنر حمودالرحمن کی ہدایت پر تحصیلدار گوادر چنگیز بلوچ نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ملا بند کا تفصیلی دورہ کیا

گوادر: گوادر: ڈپٹی کمشنر حمودالرحمن کی ہدایت پر تحصیلدار گوادر چنگیز بلوچ نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ملا بند کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے ہیڈ مسٹرس سے اسکول کی تعلیمی صورتحال پر بات چیت کی اور کلاسز کا بھی معائنہ کیا۔

 

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,896

تحصیلدار نے طلباء سے ان کے مضامین کے بارے میں سوالات کیے، جس پر طالبات نے بہترین جوابات دیے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اگر ہیڈ مسٹرس اور اساتذہ محنت کرتے رہیں تو طالبات ملک و قوم کے لیے نہایت مفید شہری بن سکتی ہیں اور معاشرے کی بھلائی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔آخر میں، اساتذہ اور طلباء نے ڈپٹی کمشنر گوادر سے درخواست کی کہ اسکول میں پانی کی فراہمی کے مسئلے پر توجہ دی جائے تاکہ سکول کے مسائل کم سے کم ہو جائے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.