ویب رپورٹر
آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکڑک ورکرز یونین (سی بی اے) سب ڈویژ ن جی ایس او کے وائس چیئرمین قادری الہٰی بخش کی صوبائی چیرمین حاجی محمد رمضان اچکزئی لیبر حال کوئٹہ میں ملاقات کی
ملاقات میں قادری الہٰی بخش نے لیبر کو درپیش مسائل سے آگا کیا اس موقع پر صوبائی چیئرمین حاجی محمد رمضان اچکزئی نے کہا کہ لائن اسٹاف کی طرح گرڈ اسٹاف کو بھی ڈینجر الاؤن دینے کیلئے کوشیش تیز کی گئی ہیں واپڈا مزدورں کا ہر فورم پر ساتھ دیا جائے گا
انہوں نے کہا کہ سیفٹی کوڈ عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے ناقص ٹی اینڈ پی کی وجہ سے حادثات رونما ہورہے ہیں واپڈا مزدور اپنے صفوں میں اتحاد بر قرار رکھیں۔
حکام بالا واپڈا کو نجکاری پر دینے کی منصوبہ بندی کرنے کے بجائے واپڈ ا کو اصل حالت میں لانے کی منصوبہ بندی کرے واپڈا کے مزدور ہی واپڈا کے اصل دوست ہیں۔
واپڈا کی نجکاری کی سوچ رکھنے والے واپڈا مزدور دوست نہیں واپڈا مزدور دشمن ہیں کسی قیمت پر اپنے مطالبات سے دست بردار ی کا سوال ہی پید ا نہیں ہوتا۔
کیسکوکے ایک سیکشن کو ڈینجر الاؤنس دینا اور دوسرے سیکشن کو نہ دینا مزدر دشمنی نہیں تو کیاہے کمپنیوں کو تحلیل کرکے واپڈاکو اصل شکل میں بحال کیاجائے کمپنیوں کو ختم کرنے سے واپڈا خوشحالی کی طرف گامزن ہوگا۔
واپڈا کی نجکاری مزدور دشمنی ہے واپڈا کے مزدوروں نے ہر وقت محکمہ کی مضبوطی اور بقا کی خاطر دن رات کام کیا ہے اورکہا کہ واپڈاکو کوڑیوں کے دامو ں نجکاری پردینے کے بجائے سازشی عناصر کو منظر عام پر لایا جائے مزدورں کا خون چوسنے کی ہر گز کسی کو اجازت نہیں دینگے ملازمین میں پائی جانے والی بے چینی کو دور کیا جائے ۔