!بھکاری کی نشاندہی کرو 500روپے انعام لو ۔۔۔۔۔۔۔

0

انٹرنیشنل ڈیسک

بھکاریوں کا پکڑنے کیلئے پولیس نے انوکھی مہم شروع کردی ،پکڑنے والے کو پانچ سو روپے انعام دیاجائیگا

بھارتی میڈیا کے مطابق جب سے نریندرا مودی وزیر اعظم بنے ہیں بھارت میں ہندو اشتعال انگیزی بڑھنے کے ساتھ ساتھ آئے دن عجیب و غریب مہم دیکھنے میں آتی ہیں۔

کچھ روز قبل پولیس کی جانب سے مہم شروع کی گئی تھی جس میں کھلے میں رفع حاجت کرنے والوں کو پکڑکر انہیں برہنہ کرکے وڈیو بنائی جاتی تھی

یہ بھی پڑھیں
1 of 7,614

اب ریاست تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے مشترکہ دارالحکومت حیدرآباد دکن کی پولیس نے شہر کو بھکاریوں سے پاک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حیدرآباد شہر کے پولیس کمشنر نے شہر میں دو ماہ کے لیے بھیک مانگنے پر پابندی لگادی

عبادت گاہوں، عوامی مقامات اور بازاروں میں بھی بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاو¿ن شروع کررکھا ہے،

شہر کو بھکاریوں سے پاک کرنے کے لیے خصوصی مہم کا اعلان کیاگیااطلاق 12 دسمبر سے ہوگا

مہم کے تحت بھکاریوں کی نشان دہی کرنے والے شہری کو 500 روپے انعام دیا جائے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.